پشاور:افغان قونصلیٹ کے عہدیداروں کی سفارتی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی، وضاحتی بیان آ گیا
افغان قونصلیٹ کے عہدیداروں کی جانب سے سفارتی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی، پاکستانیوں کی طرف سے شدید رد عمل
افغان قونصلیٹ کے عہدیداروں کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانےرحمت اللعالمینﷺ کانفرنس میں دعوت دی،افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر پاکستان کے قومی ترانے کے دوران احتراماََ کھڑے نہ ہوئے اور کرسی پر براجمان رہے
قومی ترانے کا احترام نہ کر کے افغان قونصل جنرل نے اعلان کیا اسے پاکستان اور پاکستانی قوم کا احترام نہیں، ماہرین خارجہ امور کا کہنا ہے یہ مناظر سفارتی آداب کے بالکل برخلاف ہے۔
افغان کونسل خانے کے وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ “قومی ترانی کی توہین کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پاکستانی ترانے میں میوزک تھا اس لیے قونصل جنرل کھڑے نہیں ہوئے”۔
افغان قونصل جنرل کی اس حرکت پر خیبرپختونخوا حکومت کو بھی احتجاج کرنا چاہیے ،محکمہ خارجہ کو اس واقعہ کا نوٹس لینا چاہیے۔
گیارہ ستمبر کو خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلی امین گنڈا پور نے افغانستان کے ساتھ مذاکرات کرنے کے حوالے سے بیان بھی دیا تھا جس کا وفاقی حکومت سے شدید رد عمل ٓآیا تھا