پاکستان: ترمیم نہ ہو سکی،اگر مگر کا سلسلہ جاری،تمام اجلاس ملتوی
مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج ساڑھے 12 بجے تک کے لیے ملتوی کردئیے گئے ہیں۔
قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس پیر کی دوپہرساڑھے 12 بجے دوبارہ شروع ہونگے،قبل ازیں سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹس کو معطل کرنے کی تحریک پیش ہوئی جسے ایوان نے منظور کرلیا۔
بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس کل دن ساڑھے 12 بجے تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔اجلاس ختم ہونے کے بعد اراکین واپس روانہ ہوگئے۔علاوہ ازیں وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا ہےتھا
دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ معلوم نہیں کہ مولانا سے کیا بات چیت ہوئی لیکن مولانا فضل الرحمان نے ہمیں سپورٹ نہیں کیا،لگتا ہے نمبرز پورے نہیں تھے۔
نمبرز پورے نہ ہونے کی وجہ سےآئینی ترمیم پیش نہ ہوسکی، میراخیال ہے کہ کل قانون سازی نہیں ہوگی