دو اراکین ہم سے رابطے میں نہیں،عدلیہ کو کمزور کرنے کی کوشش جاری:بیرسٹر گوہر خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرعلی خان کا کہنا ہے کہ عدلیہ کو کمزور کرنے کی کو شش کی جارہی ہے۔ اجلاس شروع ہونے والا ہے لیکن بل کسی کے پاس نہیں۔
کمیٹی میں ان کیمرہ گفتگو ہوئی، حکومت کی جانب سے ابھی تک بل ہم سے شیئر نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو کمزور کرنے کی کو شش کی جارہی ہے، حکومت کی جانب سے یہ نہیں کہا گیا کہ ووٹنگ آج ہی کروانی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کل سپریم کورٹ نے بہت زبردست فیصلہ دیا ہے ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کی کسی تجویز پر عمل نہیں ہوا، ابھی اجلاس شروع ہونے میں کچھ ہی دیر باقی ہے لیکن بل کسی کے پاس نہیں ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ ہمارے 2 اراکان اس وقت رابطے میں نہیں ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارے اراکین اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں، صرف 2 ارکان اس وقت رابطے میں نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے جن اراکین کے ساتھ رابطہ نہیں ان کے ووٹ اگر کاسٹ ہوتے ہیں تو وہ ہم نہیں مانتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کمیٹی کا کوئی کام نہیں کہ لاء کے اوپر بات کرے، ہم نے اس کمیٹی کو کوئی تجویز نہیں دی۔
اُن کا کہنا تھا کہ کمیٹی میں جو بات ہوئی وہ تو نہیں بتاسکتے، وزیر قانون نے ہمیں کچھ بریف کیا ہے، بل اس وقت کسی کے بھی پاس موجود نہیں ہے۔