ایتھنز: کمیونسٹ پارٹی یونان KKE کے تارکینِ وطن مزدوروں اور یونانی مزدوروں کے سالانہ فیسٹیول میں پاکستانی کھانوں کی چرچہ

یونان میں تارکینِ وطن مزدوروں اور یونانیوں کیلئے سالانہ فیسٹیول میں پاکستان جرنلسٹس کلب یونان نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستانی کھانوں کو متعارف کرایا اور پاکستانی گلوکار نے زبردست پرفارمنس دی۔ 

یونان (ڈیسک رپورٹ) ایتھنز میں یونان کی بڑی سیاسی جماعت کمیونسٹ پارٹی KKE کے زیرِ اہتمام تارکینِ وطن مزدوروں اور یونانی مزدوروں کیلئے سالانہ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان جرنلسٹس کلب (رجسٹرڈ) یونان کے سابق صدر خالد مغل اور سابق جنرل سیکریٹری جاوید بلوچ نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستانی روایتی کھانوں کا اسٹال لگایا۔

اس فیسٹیول کا مقصد یونان میں مہاجرین اور یونانیوں کوبغیر کسی نسلی امتیاز کے ایک دوسرے کے نزدیک لانا تھا اور یہ پیغام عام کرنا تھا کہ یونانی اور تراکینِ وطن مزدور ساتھ مل کر نہ صرف کام کرتے ہیں بلکہ ایک دوسرے کے کلچر سے بھی پیار کرتے ہیں اور وہ مہاجرین کے ساتھ ہیں۔

فیسٹیول میں یونان میں مقیم تارکینِ وطن کی مختلف کمیونٹیز نے روایتی لذیذ کھانوں کے اسٹال لگائے، اپنے ممالک کی ثقافت اور موسیقی بھی پیش کی۔

فیسٹیول میں پاکستانی اسٹال پر بریانی اور سموسے پیش کئے جنہیں شرکا نے بے حد پسند کیا۔

یونان میں پاکستانی گلوکار تبسم بخاری کو سننے کے بعد مقامی یونانی جھومنے لگے  اور اسٹیج پر چڑھ کر ناچنے لگے جس پر پاکستانی گلوکار نے خوب داد وصول کی اور لوگوں نے مزید گانے سننے کیلئے ان سے بے حد اصرار کیا۔

یونان میں مقیم بنگلہ دیش کمیونٹی نے بھی فیسٹیول میں موسیقی کے ذریعے بہترین ثقافتی رنگ بکھیرے، بچوں، خواتین اور مردوں نے روایتی لباس زیب تن کر رکھے تھے۔

فیسٹیول میں فلسطینی اسٹال بھی موجود تھے جن پر انکے ثقافتی لباس موجود تھے اور فلسطین میں ہونے والے ظلم و ستم کی کے بارے میں عوام کو آگاہی دی جا رہی تھی۔

    

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں