پاکستان:انسانی اسمگلنگ کا بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑا گیا

ایف آئی اے لاہور سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے انسانی اسمگلنگ کا بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑ لیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق نیٹ ورک شہریوں کو بیرونِ ملک روزگار کا جھانسہ دے کر لوٹتا تھا۔ گروہ جعلی دستاویزات اپنے پرنٹنگ پریس میں بناتا تھا، پرنٹنگ پریس میں کئی ملکوں کی جعلی دستاویزات تیار کی جاتی تھیں۔

ترجمان نے کہا کہ گرفتار نیٹ ورک کے انٹرنیشنل ڈنکی گروپوں سے بھی رابطے کا انکشاف ہوا ہے،

مجرمانہ سرگرمیوں میں بھارتی اور افغان باشندے ملوث ہیں، دورانِ تفتیش پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش بھی بے نقاب ہوئی ہے۔

دوسری جانب وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ لاہور میں کامیاب آپریشن انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں اہم سنگ میل ہے۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ روکنے کے اس طرز پر مزید آپریشن جاری رکھیں جائیں گے،

انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں