پاکستان: حکومت نے سرکاری محکموں میں نئی آسامیاں نکالنے پر پابندی لگا دی
وفاقی حکومت نے کابینہ کے فیصلہ کی روشنی میں کفایت شعاری مہم کے سلسلے میں سر کاری محکموں میں نئی آ سا میوں کی تخلیق پر پابندی لگا دی
اس سلسلے میں عارضی اور ہنگامی نوعیت کی پوسٹس بھی شامل ہیں۔ عارضی اور ہنگامی نوعیت کی پو سٹوں کو ایک سال سے زیادہ تسلسل سے جاری رکھنے پر بھی پابندی ہو گی
وہ تمام آسامیاں جو گزشتہ تین سال سے خالی ہیں انہیں ختم کردیا جا ئے گا۔ پی ایس ڈی پی پراجیکٹس کیلئے پوسٹوں کی تخلیق اور خر یداری کی اجازت ہوگی
فنا نس ڈویژن نے کفایت شعاری کے اقدامات کے سلسلے میں لگائی پابندیوں کا نو ٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔ تمام وزارتوں اور ڈویژنوں اور کو آفس میمورینڈم بھجوا دیا گیا جس میں کہا گیا کہ وزارتیں اپنے زیر انتظام محکموں میں ان پابندیوں پر عمل درآ مد کو یقینی بنائیں۔ اس اوا یم کی کاپی ایوان صدر، وزیر اعظم آفس، آڈیٹر جنرل آفس، قومی اسمبلی اور سینٹ سیکر ٹیریٹ، الیکشن کمیشن، اے جی پی آر، ایم اے جی اور دیگر متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی گئیں ہیں
ان پابندیوں کا اطلاق موجودہ بجٹ کیلئے کیا گیا ۔ ہر قسم کی گاڑیوں کی خر یداری پر پابندی لگادی گئی ہے البتہ آپریشنل گاڑیوں بشمول ایمبو لینس ،آگ بجھانے والی گاڑیاں ،کوڑا کرکٹ اٹھانے والی گاڑیاں اور تعلیمی اداروں کی گاڑیاں استثنی میں شامل ہیں۔
ہسپتالوں، لیبارٹریوں، زراعت، کان کنی اور تعلیمی اداروں کیلئے مشینری کی خریداری کی بھی اجازت ہوگی۔
سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پر پابندی لگادی گئی ہے۔
ان تمام غیر ملکی غیر واجب دوروں پر پابندی لگا دی گئی جن میں حکومت پا کستان کی رقم خرچ ہوگی