اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے جلسے کے لیے روٹ جاری کردیا

اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے 8 ستمبرکے جلسے کے لیے روٹ جاری کردیا

خیبرپختونخواہ سے آنے والے موٹروے کا راستہ استعمال کریں، انتظامیہ کے مطابق پی ٹی آ ئی کو سنگجانی میں جلسے کی اجازت دی گئی ہے، جلسے میں شرکت کیلئے آنے والے موٹروے ایم ون استعمال کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز نے کہا ہے کہ  آج  پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے سنگجانی میں جگہ دی ہے، ایسا روٹ دیا گیا ہے جس سے عام آدمی متاثر نہ ہوپائے

ایک انٹرویو میں عرفان نواز نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے قافلے موٹروے ایم 1 استعمال کریں گے جبکہ پنجاب سے آنے والے قافلے موٹروے ایم 2 استعمال کریں گے۔

ڈی سی نے بتایا کہ جنوبی پنجاب سے آنے والے جی ٹی روڈ استعمال کریں گے جبکہ مقامی افراد نیو مارگلہ ایونیو (ایران ایونیو)  سے جا سکیں گے۔

پی ٹی آئی کے اسلام آباد جلسے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز مشروط اجازت دی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں