ناروے: اوسلو میں انٹرنیشنل ہیلتھ اینڈ سوشل گروپ کے زیر اہتمام اولاد کی تربیت اور منفی سماجی کنٹرول کا مقابلہ کرنے میں والدین کے کردار کے عنوان پر سیمنار کا انعقاد
ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں انٹرنیشنل ہیلتھ اینڈ سوشل گروپ کے زیر اہتمام نیشنل کانفرنس 2024 کا انعقاد کیا گیا جس میں اولاد کی تربیت اور منفی سماجی کنٹرول کا مقابلہ کرنے میں والدین کے کردار کے عنوان پر سیمنار کی تقریب ہوئی۔
سیمینار کی تقریب کا اہتمام مرکزی جماعت اہل سنت، موٹزفیلڈٹسگاٹا، اوسلو میں کیا گیا جس میں کثیر الثقافتی معاشرے میں والدین اولاد کی تربیت کرتے ہوئے اپنی اقدار اور ثقافت کو کیسے برقرار رکھ سکتے ہیں کے عنران پر بات کی گئی۔ سیمنار میں شریک مقررین نے کثیر الثقافتی معاشرے میں والدین کی اولاد کی تربیت مثبت اور منفی سماجی کنٹرول کے درمیان نیویگیٹ کرنے کے حوالے سے بات کی گئی۔
سیمنار میں طیب چوہدری، ڈاکٹر راجہ خرم اقبال، راجہ جاوید اقبال، ایڈوکیٹ ارشد ورک سمیت نارویجین اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شریک ہوئی۔
Load/Hide Comments