صدر پاکستان کا فضل الرحمان کو بندوق کا تحفہ
صدر مملکت آصف علی زرداری نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے
ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ آمد ہوئی، ان کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔
مولانا فضل الرحمن نے صدر مملکت کا پرجوش استقبال کیا۔ صدر مملکت نے مولانا فضل الرحمان کو بندوق کا تحفہ پیش کیا۔
بعد ازاں دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا اسعد محمود، اسلم غوری،انجینئر ضیا الرحمان موجود تھے۔
Load/Hide Comments