پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے والے بنگلا دیشی کرکٹر شکیب الحسن پر قتل کا مقدمہ
پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے والے بنگلا دیشی کرکٹر شکیب الحسن پر قتل کا مقدمہ درج
بنگلا دیش کے اسٹار کرکٹ آل راؤنڈر اور عوامی لیگ سے تعلق رکھنے والے سابق رکن اسمبلی شکیب الحسن پر ڈھاکا میں قتل کا مقدمہ درج کر دیا گیا۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق شکیب الحسن پر ڈھاکا میں گارمنٹس فیکٹری کے ملازم کے قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے، مقتول کے والد نے ڈھاکا کے تھانے میں شکیب الحسن کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروایا
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرکٹر شکیب الحسن کو سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے ساتھ مقدمہ قتل میں نامزد کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ شیخ حسینہ واجد 5 اگست کو طلبا احتجاج کے باعث وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دیکر بھارت فرار ہو گئی تھیں جہاں وہ اب تک قیام پزیر ہیں جبکہ شکیب الحسن پاکستان کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں اپنی قومی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں
Load/Hide Comments