کارساز ٹریفک حادثہ: ڈاکٹرز نے خاتون کی ذہنی حالت درست قرار دے دی

 کارساز ٹریفک حادثہ: ڈاکٹرز نے خاتون ڈرائیور کی ذہنی حالت درست قرار دے دی۔

کارساز ٹریفک حادثے میں پانچ موٹر سائیکلوں کو کچلتے ہوئے باپ بیٹی کی جان لینے والی خاتون ملزمہ نتاشہ  کو ذہنی مریضہ قرار دینے سے انکار کر دیا۔

کراچی کے جناح اسپتال کے ماہر نفسیات نے کارساز ٹریفک حادثہ کیس میں نامزد خاتون کی دماغی حالت کو درست قرار دے دیا۔ جناح اسپتال کے شعبہ نفسیات کے سربراہ ڈاکٹر چنی لال نے بتایا کہ 19 اگست کو ملزمہ کو جناح اسپتال لایا گیا تھا۔ جب اسپتال لایا گیا تو اس کی حالت ٹھیک نہیں تھی۔

ڈاکٹر چنی لال کا کہنا تھا کہ ملزمہ کے اہلخانہ نے بتایا تھا کہ وہ ذہنی مریضہ ہے تاہم اہلخانہ اپنے دعوے  کے حوالے سے کوئی ریکارڈ پیش نہ کرسکے۔

ملزمہ کی دماغی حالت بالکل ٹھیک ہے۔

جناح ہسپتال کے شعبہ نفسیات کے سربراہ نے مزید کہا کہ مریضہ نے اسپتال میں خود کو نقصان پہنچانے کی کوشش نہیں کی لہٰذا اب مریضہ کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں