آسٹریا: پاکستانی سماجی و کاروباری شخصیت مہر جمشید رشید کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ افراد کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔


رپورٹ :محمد عامر صدیق

دارالحکومت ویانا کے مقامی ریسٹورنٹ میں پاکستانی سماجی و کاروباری شخصیت مہر جمشید رشید کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ افراد کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس ظہرانہ کے مہمان خصوصی پاکستان فٹبال ٹیم کے کوچ محمد کاشف تھے۔


اس ظہرانہ میں جن شخصیات نے شرکت کی ان میں پاک فرینڈ اسٹریا کے صدر علامہ غلام مصطفی بلوچ، آسٹریا کے شہر سالزبرگ سے پاکستانی کمیونٹی کے کاروباری شخصیات جن میں چوہدری غلام مصطفی گجر اور چوہدری اظہر ورک، طارق عمر،پاک فرینڈ اسٹریا کے میڈیا کوارڈینیٹر ریاض بلوچ اور پاکستانی صحافی محمد عامر صدیق نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی پاکستان سے ائے ہوئے پاکستان فٹبال ٹیم کے کوچ محمد کاشف کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ اپ جیسے لوگ اسٹریا میں موجود ہیں جو ملک پاکستان کا نام اسٹریا بھر میں روشن کر رہے ہیں۔ اج کے اس دن میں تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں۔

میزبان پاکستانی سماجی و کاروباری شخصیت مہر جمشید کا کہنا تھا کہ اج کا ظہرانہ کا مقصد دوستوں کو ایک دوسرے سے متعارف کرانا اور مل بیٹھ کر بیٹھنا ہے۔ امید کرتے ہیں کہ دوستوں کو اج کا ظہرانہ پسند ائے گا میں دل کی گہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آخر میں ملک پاکستان فلسطین اور کشمیری مسلمانوں کے لیے علامہ غلام مصطفی بلوچ نے خصوصی دعائیں کی۔ ظہرانہ میں پاکستانی،ترکی اور عربی کھانے رکھے گئے تھے جنہیں مہمانوں نے بہت پسند کیا۔ اخر میں مہر جمشید رشید کی جانب سے تمام دوستوں کا ظہرانہ میں انے کا شکریہ ادا کیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں