یونان: سفارت خانہ پاکستان ایتھنز میں یومِ آزادی 14 اگست کے موقع پر تقریبِ پرچمِ کشائی

سفارتخانہ پاکستان ایتھنز میں اسلامی جہموریہ پاکستان کے 77ویں یومِ آزادی کے موقع پر شاندار تقریبِ پرچمِ کُشائی کا انعقاد کیا گیا۔ 

ایتھنز (خالد مغل) اس موقع پر یونان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے تقریب میں بھرپور شرکت کی اور وطن عزیز پاکستان کا یوم جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ بھرپور انداز میں منایا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسولِ مقبولﷺ کے ساتھ ہوا۔

(یونان میں تعینات پاکستانی سفیرِ عامر آفتاب قریشی نے قومی ترانے کی دھن پر سبز ہلالی پرچم لہراتے ہوئے۔ ٖفائل فوٹو)

یونان میں تعینات پاکستانی سفیرِ عامر آفتاب قریشی نے قومی ترانے کی دھن پر سبز ہلالی پرچم لہرایا اور صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا۔

اس موقع پر سفیرِ پاکستان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کہ ہمیں مقبوضہ کشمیر اور فلسطینیوں کی ازادی کے لیے بھی جدوجہد کرنی ہوگی انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ  ہمارے بزرگوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر پاکستان بنایا اب ہم پر یہ فرض ہے کہ اپنے تن من دھن قربان کر کے اس پاکستان کو خوشحال بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ قوموں پر مشکل وقت آتے رہتے ہیں لیکن زندہ قومیں اپنی لگن میں ثابت قدم رہ کر کامیابی کا سفر طے کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیار غیر میں ہر پاکستانی اپنے ملک کا سفیر ہے ہم سب کو چاہئے کہ ایسا کوئی عمل نہ کریں جس سے اپنے وطن کی حرمت پر آنچ آئے۔

(یونان میں مقیم پاکستانی گلوکار۔ فائل فوٹو)

یونان میں مقیم پاکستانی گلوکاروں نے بھی اپنا خوب رنگ جماتے ہوئے ملی نغمے اور ترانے گائے اور خوب داد وصول کی۔

تقریب کے اختتام پر پاکستان، کشمیر کی امن و سلامتی کے ساتھ ساتھ یونان میں حالیہ خوف ناک آتشزدگی کے سانحے پر بھی خیر کی دعائیں مانگی گئیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں