پاکستان: سابق ڈی جی آئی ایس ٓئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا، کورٹ مارشل کی کارروائی کا آغاز
لیفٹیننٹ جنرل ریٹا ئرڈ فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا ہے، آئی ایس پی آر
ٹاپ سٹی کیس میں فیض حمید کے خلاف کارروائی اور کورٹ کی کاروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹا ئرڈ فیض حمید کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ٹاپ سٹی ہاؤسنگ اسکیم کے مالک معز احمد خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ 12 مئی 2017 کو پاکستان رینجرز اور انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے اہلکاروں نے دہشت گردی کے ایک مبینہ کیس کے سلسلے میں ٹاپ سٹی کے دفتر اور معز خان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر سونے اور ہیروں کے زیورات اور رقم سمیت قیمتی سامان لوٹ لیا۔
Load/Hide Comments