یونان: ایتھنز میں پنجابی زباں کے بے تاج بادشاہ سرتاج ستندر نے پنجابی صوفی میوزیکل نائٹ میں پنجابیوں کے دل موہ لئے، مشرقی اور پاکستانی پنجابیوں نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے خوب داد دی۔
رپورٹ: خالد مغل، ریزیڈنٹ ایڈیٹر یونان
دارالحکومت ایتھنز میں پنجابی صوفی میوزیکل نائیٹ کا اہتمام کیا گیا صوفی میوزیکل نائیٹ میں معروف پنجابی سنگر سرتاج ستندر نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوبصورت گیتوں سے حاضرین کو خوب لطف اندوز کیا۔ میوزیکل نائیٹ میں مشرقی پنجاب سمیت پاکستانی پنجاب سے بڑی تعداد میں شائقین نے شرکت کی۔
صوفی میوزیکل نائیٹ میں شرکت کرنے والے ہزاروں حاضرین نے خوبصورت گیتوں پر سرتاج ستندر کو خوب داد دی۔
صوفی میوزیکل نائیٹ میں بڑی تعداد میں فیملیز نے بھی شرکت کی۔
سرتاج ستندر نے اپنے گیتوں میں پنجاب کی ثقافت کو خوبصورت انداز میں پیش کیا سرتاج ستندر کا کہنا تھا کہ پورے یورپ میں مختلف میوزیکل ایونٹس کیے مگر یونان لوگوں کا پیار اور محبت نے بہت متاثر کیا مگر آپ سب لوگوں کی محبت کا قرض دار رہوں گا۔
میوزیکل نائیٹ کے آرگنائزرز ۔ امن سندھو اور پرم جیت کوہر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یونان میں مقیم اپنے لوگوں کے لیے مستقبل میں مزید پروگرامز آرگنائز کئے جائیں گے تاکہ پردیس میں اپنے لوگوں کو بہتر انٹرٹنمنٹ دے سکیں۔