پاکستان: ہمیں چین اور امریکا دونوں بلاکس کے ساتھ آگے چلنا ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
ہمیں چین اور امریکا دونوں بلاکس کے ساتھ آگے چلنا ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
اگر ہم میکرو اکنامک استحکام نہیں لاتے تو مسائل ہوں گے، ترقیاتی بجٹ بنا کر کوششیں کرچکے لیکن بیرونی ادائیگیاں کرنا بہت مشکل ہوگیا۔
نچلے طبقے پر ٹیکس کا بوجھ نہ ڈالا جائے، ملکی معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں،
مقامی سطح پر ٹیکس کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے، میں سیلری کلاس میں سے ہی آیا ہوں۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ یکم جولائی سے انڈسٹری کو 68 ارب کے ریفنڈز دیے جاچکے ہیں،
ایف بی آر میں اصلاحات سے متعلق وزیراعظم ہر ہفتے اجلاس کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زراعت کو ٹیکس رجیم میں لانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے، وزرائے اعلیٰ زرعی ٹیکس کے حوالے سے قانون سازی کریں گے،
تاجر دوست اسکیم متعارف کروائی ہے، ٹیکس واجبات کی ادائیگی سے معیشت مضبوط ہوگی۔
ڈیٹا ہی سب سے بڑا ثبوت ہوگا، تاجروں اور سرمایہ کاروں کیلئے سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، وزیر خزانہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر رہے تھے