ناروے کپ 2024 : پاکستانی ٹیم “بیٹرفیوچر” جیت کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ شیخ عمران طارق
بیٹرفیوچر جیت کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ شیخ عمران طارق
نوجوانوں کے عالمی یوتھ کپ ناروے میں ہر سال 1300 سے زائد نوجوان بچے اور بچیاں حصہ لیتے ہیں۔ اس سال ناروے میں پاکستان سے مسلم ہینڈز فٹبال کلب اور بیٹر فیوچر پاکستان کے نام سے دو ٹیمیں بھی ناروے فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کر رہی ہیں۔ پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم مسلم ہینڈز کا پہلا میچ آج 28 جولائی کو ناروے کے استور فٹبال کلب کے ساتھ کھیلا جائے گا۔
جبکہ دوسری پاکسانی ٹیم بیٹر فیوچر پاکستان اپنا پہلا میچ الرن Ullern فٹبال کلب کے ساتھ آج 28 جولائی کو کھیلے گی۔
برائٹ فیوچر ٹیم کے کوچ شٰخ عمران طارق نے اردو ٹریبیون سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں کھلاڑی بھرپور محنت کررہے ہیں اور جیت کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
Load/Hide Comments