پاکستان: خیبرپختونخوامیں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، وزیر اعلیٰ کا اعلان

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ امریکا کےغلاموں نے پختونوں پر غلط پالیسیاں تھوپیں، حکمرانوں
کے تجربات سے ہمارا نقصان ہوا ہے۔ اپنے فیصلے خود کریں گے، حق مانگنے کے بجائے چھین لیں گے۔

بنوں میں امن مارچ کے شرکاء سے خطاب میں علی امین نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، ماضی میں آپریشن کی وجہ سے ہم خانہ بدوش بنے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کو آزاد کروانے میں پختونوں نے اہم کردارادا کیا، 65ء کی جنگ میں بھی پختونوں کا کرداراہم تھا

ہم نے ملک کے ساتھ تن، من، دھن سے وفاداری کی۔ قربانی دینا ہمارے خون میں ہے، ملک کیلئےہم قربانی دیں گے۔

ہمارے فیصلے ہم خود کریں گے، کوئی دوسرا نہیں: علی امین گنڈاپور

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے فیصلے ہم خود کریں گے کوئی دوسرا نہیں، شرپسندوں کےخلاف کارروائی ہماری پولیس کرے گی۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ’پولیس کو ہدایت کردی ہے کہ کارروائی کرے میں ساتھ ہوں، مجھے صوبے میں مسلح گروہ نظر نہیں آنا چاہیے

میری عوام میری ذمہ داری ہے، عوام کی عزت میری عزت ہے، کسی کو ہاتھ نہیں ڈالنے دوں گا‘۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا یہ بھی کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کےخلاف بھرپور ایکشن ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں