پی ٹی آئی کی وکٹ گر گئی، سیاست کو خیر آباد کہہ دیا
سابق وفاقی وزیر تعلیم، پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا
سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں شفقت محمود نے کہا ہے کہ بہت سوچ و بچار کے بعد میں نے اب سیاست سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے
اپنی باقی عمر تحریر اور تدریس کے لیے وقف کرنا چاہتا ہوں۔
شفقت محمود کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ نہ کسی دباؤ کا نتیجہ ہے نہ کسی اور پارٹی میں جانے کا ارادہ ہے، سیاست سے علیحدگی کا اعلان وقت اور عمر کے تقاضے کی وجہ سے کیا ہے۔
۔
Load/Hide Comments