یونان : ایوروس بارڈر پر ترکیہ کی جانب سے نامعلوم گولی نے سرحدی محافظ کو نشانہ بنا ڈالا

ایتھنز (خالد مغل) ایک سرحدی محافظ جو ہفتہ کی سہ پہر ترکی کی طرف سے نامعلوم حملہ آوروں کی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا تھا، سوفلی، ایوروس، اب ہسپتال میں داخل ہے اور اب خطرے سے باہر ہے۔

ہیلینک پولیس کے مطابق یہ واقعہ ترکی سے یونان میں تارکین وطن کے غیر قانونی داخلے کو روکنے کے لیے سرحدی محافظوں کی جانب سے ہفتے کے روز گشت کے دوران شام 6 بجکر 20 منٹ پر پیش آیا۔

گولی بارڈر سیکیورٹی اہلکار کے پیٹ کے نچلے حصے میں لگی۔ جسے فوری طور پر مقامی ہسپتال Didymoteicho منتقل کیا گیا، جہاں اس کی سرجری ہوئی اور اب وہ خطرے سے باہر ہے۔

بارڈر سیکیورٹی اہلکار کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹروں نے مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ اگر گولی اسے دو ملی میٹر نیچے لگتی تو صورتحال مزید مشکل ہوتی کیونکہ اس کی چھوٹی آنت کے ضائع ہونے کا خطرہ ہوتا۔

حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں