جرمنی: فرینکفرٹ میں افغانی مظاہرین کی پاکستانی قونصلیٹ سے پاکستانی پرچم اتاراکر آگ لگانے کوشش
ہمارے لیے ہر ملک اور اس کا پرچم قابل احترام ہے، ہم جرمن حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ اس واقع کے ذمہ داران کو فوری طور پر سخت سے سخت سزا دی جائے، شاہد امیر گورائیہ، صدر، یورپین ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس گلوبل
اردو ٹریبیون (ڈیسک) ہفتے کے روز فرینکفرٹ میں افغانی مظاہرین کی پاکستانی قونصلیٹ سے پاکستانی پرچم اتاراکر آگ لگانے کوشش کرتے ہوئے پاکستانی قونصلیٹ میں گھس گئے اور قونصلیٹ کی احاطے میں لگے پول پر سے پاکستانی پرچم اتار کر اس کی بے حرمتی کیا اور اس آگ لگانے کی کوشش کی ہے۔ اس واقع کے بعد جرمنی سمیت یورپ میں رہنے والے پاکستانیوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
پاکستانی ایمبیسی کی جانب سے واقع کی شدید مذمت کی گئی ہے اور پاکستانی کمیونٹی کو پر امن رہنے کی درخواست کرتو ہوئے جرمن حکومت اس واقع کی تحیقیقات کی درخواست کی ہے۔ پاکستانی کمیونٹی نے واقع کی ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کی درخواست کرتے ہوئے افغان شر پسند عناصر کو سزا دینے کا کہا ہے۔
واقع کی مذمت کرتے ہوئے یورپین ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس گلوبل، کے بانی صدر، شاہد امیر گورائیہ کا کہنا ہے کہ ہم سب اس ناخوشگوار واقع کی مذمت کرتے ہیں اوراس لمحے میں تمام پاکستانی صحافی برادی متحد ہو کر پاکستان اور پاکستانی قونصلیٹ کی ساتھ کھڑی ہے۔ ہمارے لیے ہر ملک اور اس کا پرچم قابل احترام ہے، ہم جرمن حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ اس واقع کے ذمہ داران کو فوری طور پر سخت سے سخت سزا دی جائے۔