ہمارا سیاسی نظام آزاد نہیں غلام ہے، عالم دین تقی عثمانی

عوام کھڑے ہو جائیں تو حکومت گھٹنے ٹیک دے گی۔

معروف عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا کہ ہر الیکشن میں دھاندلی کی باتیں ہوتی ہیں، وہ کراچی میں خطاب کرتے رہے تھے

ہمارا سیاسی نظام آزاد نہیں غلام ہے

معاشرے کے مختلف طبقات جمع ہوں اور غلامی سے نکلنے کا راستہ نکالیں۔

 زندگی کے ہر شعبے میں مغرب کو آئیڈیل بنا لیا گیا، اللّٰہ تعالیٰ نے ملک کو کتنے وسائل عطا فرمائے ہیں، کون سی قدرتی دولت ہمارے پاس موجود نہیں؟۔

 انگریز ریلوے کی جو لائن ڈال گئے تھے، اس کے بعد کوئی لائن نہیں ڈالی گئی، سوال یہ ہے کہ

غلطی کہاں ہوئی، جڑ کہاں ہے؟ ہم آئی ایم ایف کے غلام ہیں، اسی کے نتیجے میں آج ہمارا بچہ بچہ قرض دار ہے، ہم آئی ایم ایف کے بغیر نہیں چل سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان حالات میں سیاسی نظام کے ذریعے اسلامی نظام کا لانا مجھے مشکل لگتا ہے، دنیا میں انقلاب حکومت کے ذریعے نہیں ، عوام کے ذریعے آتے ہیں، اس وقت سیاسی اور اقتصادی بحرانوں کا شکار ہیں، سیاسی اعتبار سے انتشار میں مبتلا ہیں، اقتصادی اعتبار سے بہت نیچے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کسی بھی ملک کی شہہ رگ ہوتی ہے، تاجر برادری سیاست کو بھی صحیح راستے پر آنے پر مجبور کر سکتی ہے، تاجر اور عوام تحریک چلائیں کہ امپورٹڈ مصنوعات استعمال نہیں کرنی ، خاص طور پر ایسے دشمنوں کی

چیزیں جو مسلمانوں کا گلا کاٹ رہی ہیں، تاجر فیصلہ کرلیں کہ مقامی مصنوعات کو فروغ دیں گے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں