دورانِ عدت نکاح کیس, بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

خاور مانیکا نے دورانِ عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

 دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپیلٹ کورٹ نے کیس کے اہم پہلو نظر انداز کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کالعدم قرار دی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اپیلٹ کورٹ نے استغاثہ کے گواہان کے بیانات کو بھی ملحوظ  نہیں رکھا، اپیلٹ کورٹ کی جانب سے دونوں ملزمان کی بریت کا فیصلہ قانونی طور پر قائم نہیں رہ سکتا۔

درخواست میں ایڈیشنل سیشن جج کا سزا کیخلاف اپیلیں منظور کرنے کا 13 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ دورانِ عدت نکاح کیس میں ٹرائل کورٹ کا 3 فروری کا فیصلہ بحال کیا جائے

عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلیں منظور کرلی گئی تھیں۔ اپیلیں منظور ہونے پر ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں