ایتھنز میں یورپ کی سب سے بڑی امام بارگاہ عزا خانہ یاصاحب الزماں میں یومِ عاشور 10 محرم الحرام نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
ایتھنز (خالد مغل) دنیا بھر کی طرح آج یونان میں یوم عاشور 10 محرم الحرام کا دن نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں ہر سال کی طرح آج ایتھنز میں یورپ کی سب سے بڑی امام بارگاہ عزا خانہ یاصاحب الزماں کامینیا میں مجلس کا انعقاد کیا گیا۔
مجلس میں حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔
مجلس میں یوم عاشور پر عزاداروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ عزاداران نے شہدا کربلا کی یاد میں سینہ کوبی اور رنجیر زنی کی۔
اس موقع پر عقیدت مندوں نے شبیہہ مبارک ذوالجناح کو ہاتھوں سے چھو کر اور چوم کر نظرانہ عقیدت پیش کیا جس پر پیغمبر اسلام کے نواسے سوار تھے۔
مقررین نے شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہدائے کربلا کے پیغام کو روشناس کرایا۔
عقیدت مندوں نے دودھ کی سبیلیں لگائیں اور یونان میں سب سے بڑے لنگر کا بھی اہتمام کیا۔
شہدا کربلا کی یاد میں ہر آنکھ اشک بار ہوئی اور ان کی قربانیوں کو نظرانہ عقیدت پیش کیا گیا اور دعائیں مانگیں گئیں۔