بنوں واقعہ: پینٹاگان نے دہشت گردوں کے حملے پر افسوس کا اظہار کیا

بنوں واقعہ: پینٹاگان نے دہشت گردوں کے حملے میں پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

امریکا کے دفاعی ادارے پینٹاگان کے ترجمان میجر جنرل پیٹرک رائیڈر نے کہا کہ بنوں میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں پاکستانی فوجی جوانوں کے جانی نقصان پر افسوس ہوا ہے

ترجمان پینٹاگان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں دہشت گردوں کے ساتھ مشکل جنگ میں ہے۔ امریکا اور پاکستان دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کررہے ہیں، دونوں ممالک مل کر کام کرنے والے طریقوں پر بات کر رہے ہیں، انسداد دہشت گردی کیلئے امریکا اور پاکستان ماضی میں بھی کام کر چکے ہیں۔

پاکستان کو جدید امریکی ہتھیار فراہم کرنے کے سوال پر ترجمان پینٹاگان کا کہنا تھا کہ اس سے متعلق ان کے پاس ابھی معلومات نہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں