شمالی مقدونیہ کو معاہدہ یاد دلاتے ہوئے خبردار کر دیا، معاہدے کی پاسداری کی جائے۔ یونانی وزیر اعظم کیریاکوس میچوتاکیس
ایتھنز (خالد مغل) یونان نے ایک بار پھر شمالی مقدونیہ کو خبردار کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان نام کے معاہدے کا احترام کرنے میں ناکامی بلقان ریاست کی یورپی یونین کی رکنیت کے راستے کو خطرے میں ڈال دے گی۔
واشنگٹن میں نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر ایک پریس کانفرنس کے دوران، وزیر اعظم کیریاکوس میچوتاکیس نے شمالی مقدونیہ کے وزیر اعظم اور دیگر اعلیٰ حکام کے رویے کے بارے میں یونانی صحافیوں کے خدشات کو دور کیا۔ ان کے اعلیٰ حکام نے 2018 کے Prespa پریسپا معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملک کا آئینی نام استعمال کرنے کے بجائے محض “مقدونیہ” کے طور پر حوالہ دیا ہے۔
یونانی وزیرِ اعظم نے کہا کہ معاہدوں کا احترام کیا جانا چاہیے۔ یہ وہ چیز ہے جس پر میں نے کل نیٹو کے اجلاس میں زور دیا تھا۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارے تمام اتحادی اس بات کو سمجھتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ شمالی مقدونیہ یورپی انضمام کی طرف قدم اٹھائے، لیکن اس کے لیے بین الاقوامی قانون اور اس ملک نے جن معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، ان کا احترام کرنے کی ضرورت ہے،انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ، کسی نہ کسی طریقے سے، SKOPJE اسکوپجے کی قیادت اس کو ضرور سمجھے گی۔