ایران:نومنتخب صدر مسعود پزشکیان کی اسرائیل مخالف پالیسی کی توثیق

ایران کے نومنتخب صدرمسعود پزشکیان نے پیر کے روز ایران کے اسرائیل مخالف موقف کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ خطے بھر میں مزاحمتی تحریکیں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی “مجرمانہ پالیسیوں” کو جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیں گی۔

پزشکیان نے ایرانی حمایت یافتہ لبنان کےحزب اللہ گروپ کے رہنما حسن نصر اللہ کے نام ایک پیغام میں کہا کہ “اسلامی جمہوریہ نے خطے کےلوگوں کی جانب سے ناجائز صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔”

ان تبصروں سے گزشتہ ہفتے دوسرے مرحلے کے انتخابات میں اپنے سخت گیر حریف کو شکست دینے والے نسبتاً اعتدال پسند رہنما پیزشکیان کے تحت آنے والی حکومت کی علاقائی پالیسیوں میں کسی تبدیلی کا اشارہ نہیں ملتا۔

اسرائیل نے فوری طور پر پزشکیان کے تبصرے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

ایرانی میڈیا نے پزشکیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ بقول انکے “مجھے یقین ہے کہ خطے میں مزاحمتی تحریکیں اس (اسرائیلی) حکومت کو فلسطین کے مظلوم عوام اور خطے کی دوسری اقوام کے خلاف اپنی جارحانہ اور مجرمانہ پالیسیوں کو جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیں گی۔”

شیعہ مسلمان تنظیم حزب اللہ اور فلسطینی سنی مسلم گروپ حماس، خطے میں ایرانی حمایت یافتہ دھڑوں کے ایک گروپ میں شامل ہیں، جو’مزاحمت کے محور‘کے طور پر معروف ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں