وزیراعظم محمد شہبازشریف تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کی دعوت پر کل سے دوشنبے کا دوروزہ دورہ کریں گے۔
فریقین میں باہمی دلچسپی کے بہت سے موضوعات پر تبادلہ خیال ہوگا جسکا مقصد دوطرفہ تعاون بالخصوص علاقائی سطح پر رابطوں، تجارت، عوام کی سطح پر روابط اور توانائی کے علاوہ کئی معاملات میں تعاون کو مزید فروغ دینا ہے.
وزیراعظم محمد شہبازشریف تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کی دعوت پر کل سے دوشنبے کا دوروزہ دورہ کریں گے۔ دوشنبے میں وزیراعظم صدر امام علی رحمان، چیئرمین مجلس نمائندگان مجلس اولیٰ محمد طائرزائرذاکرزادہ اور وزیراعظم قوہررسول زادہ سے ملاقات کریں گے۔
ان کا یہ دورہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان معمول کے اعلی سطح کے تبادلوں کا حصہ ہے۔ فریقین میں باہمی دلچسپی کے بہت سے موضوعات پر تبادلہ خیال ہوگا جسکا مقصد دوطرفہ تعاون بالخصوص علاقائی سطح پر رابطوں، تجارت، عوام کی سطح پر روابط اور توانائی کے علاوہ کئی معاملات میں تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔اس دورے میں تعاون کے مختلف شعبوں میں سمجھوتوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔