نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے افسران نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی

کھاریاں (ڈیسک) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (این 5 نارتھ  II)  کے افسران نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔

6 لاکھ 75 ہزار روپے کی نقدی اور قیمتی سامان مالک کے حوالے کر دیا ۔

ترجمان  موٹروے پولیس کے مطابق مورخہ 30 جون کو جہلم سرائے عالمگیر کے قریب ایک مسافر نے موٹروے پولیس کو بتایا کہ جہلم کے مدینہ ریسٹورنٹ پر ان کا بیگ بمہ کیش رہ گیا ہے۔

اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کی  پٹرولنک موبائل فوری طور پر مذکورہ ریسٹورنٹ  پر پہنچ گئی اور وہ بیگ اور نقدی اپنی تحویل میں لے لیا۔

مسافر جو کہ سرائے عالمگیر  بس میں موجود تھا موٹر وے پولیس کے افسران نے 6لاکھ  75ہزار روپیہ اور قیمتی سامان  مالک کے حوالے کر دیا۔

اپنی خطیر رقم فوری ملتے پر مسافر نے  موٹروے پولیس کا  شکریہ ادا کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں