قبرص : 200 سے زائد غیر قانونی مہاجرین کو (سائپرس) سے ملک بدر کر دیا گیا

ڈیسک رپورٹ ۔  جمہویہ قبرص (ڈیموکریٹک سائپرس) میں غیر قانونی طور پر مقیم مہاجرین کو ملک بدر کر دیا گیا ہے۔

سائپرس پولیس کے ایک اعلامیے کے مطابق گزشتہ ہفتے قبرص سے 201 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 139 کو رضاکارانہ طور پر واپس بھیجا گیا، جبکہ 62 کو ملک بدر کیا گیا۔

حکام نے مزید کہاہے کہ وہ قبرص میں غیر قانونی طور پر مقیم مہاجرین کی واپسی کی تعداد بڑھانے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں