یونان : گھریلو تشدد کے الزام میں صحافی گرفتار
ایتھنز ( خالد مغل) یونانی دارالحکومت ایتھز میں گھریلو تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا جس میں دونوں کو تعلق شعبہ صحافت سے ہے، یونان میں ان دنوں گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
منگل کی سہ پہر ایک صحافی کو گھریلو تشدد کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا جس پر اس کی بیوی جو کہ خود صحافی ہے نے تشدد کا الزام عائد کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، خاتون صحافی جو کہ ایتھنز شہر کہ مرکز اومونیا کے پولیس اسٹیشن میں گھریلو تشدد کے ایک یونٹ میں گئی، جہاں یہ اطلاع دی کہ اس کے ساتھی نے اس پر حملہ کیا ہے۔
بظاہر زخمی ہونے والی خاتون نے ثبوت کے طور پر ہسپتال کی رپورٹ فراہم کی اور توقع ہے کہ فرانزک ڈاکٹر سے اس کا معائنہ کیا جائے گا۔
یہ شخص اس وقت پولیس کی حراست میں ہے اور اسے بدھ کو عدالت میں پراسیکیوٹر کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
دونوں افراد ریاستی نشریاتی ادارے ERT کے لیے کام کرتے ہیں، جس نے عدالتی فیصلے تک اس شخص کے معاہدے کو معطل کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا۔
یاد رہے گزشتہ دنوں سے اب تک یونان میں خواتین پر بدترین گھریلو تشدد کے واقعات میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔