حزب اللہ کی قبرص کو دھمکی ‘بالکل ناقابل قبول ہے’ ۔ یونانی وزیرِ خارجہ

ایتھنز (خالد مغل) یونان کے وزیر خارجہ نے پیر کے روز کہا کہ قبرص کے خلاف لبنان کی ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کی دھمکیاں ناقابل قبول ہیں اور یورپی یونین ایسے تمام خطرات کے خلاف رکن ممالک کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

یہ بیان پیر کے روز یونانی وزیر خارجہ یورگوس ییراپتریتیس نے برسلز میں وزرائے خارجہ کی ماہانہ میٹنگ میں صحافیوں کو دیتے ہوئے مزید کہا کہ یورپی یونین کی خود مختار ریاست کے خلاف دھمکیاں دینا قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔

ہم قبرص (سائپرس) کے ساتھ کھڑے ہیں اور دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے آنے والے ہر قسم کے عالمی خطرات کا ہم سب ملک کر مقابلہ کریں گے۔

لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصر اللہ نے بدھ کے روز اپنے خطاب کے دوران سخت لہجے میں کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر اسرائیل نے لبنان پر حملہ کیا تو اسرائیل میں کوئی جگہ بھی حزب اللہ کے میزائلوں سے محفوظ نہیں رہے گی۔ نصر اللہ نے قبرص (سائپرس) کو بھی دھمکاتے ہوئے کہا تھا کہ

“اگر قبرص نے اسرائیل کو لبنان کے خلاف حملے کیلئے اپنے ہوائی اڈے یا سر زمین استعمال کرنے کی اجازت دی تو ہم قبرص کو بھی اس جنگ کا حصہ اور اسرائیل کا ساتھی سمجھتے ہوئے قبرص پر کاروائی کر سکتے ہیں۔”

یاد رہے کہ قبرص ایک چھوٹا سے جزیرہ ہے اور اس کے لبنان اور اسرائیل دونوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ یہ لبنان سے تقریبا 200 کلو میٹر اور اسرائیل سے 340 کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں