وفاقی بجٹ ’’عوام دشمن‘‘ ہے، آصفہ بھٹو زرداری نے عوام دشمن بجٹ کو مسترد کر دیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی میں اپنے خطاب میں آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ کسانوں، مزدوروں، غریبوں کے لیے اس بجٹ میں کچھ نہیں۔

آصفہ بھٹو زرداری نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دے کر مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ وفاقی بجٹ عوام کی نمائندگی نہیں کرتا، پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا پاکستان کے لوگ اس عوام دشمن بجٹ کے مستحق ہیں۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ہمیں عام آدمی کے ریلیف کے لیے آگے بڑھنا ہوگا اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کرنا ہوگا۔

آصفہ بھٹو نے کہا کہ جب صدر پاکستان اتحاد کی بات کرتے ہیں تو وہ وقت کی ضرورت ہے، کسی بھی مسئلے کا حل الزام تراشی نہیں ہے۔

آصفہ بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا یہ بجٹ عوامی امنگوں کے مطابق ہے؟ نئے مالی سال کا بجٹ عوام کی نمائندگی نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ کی ترجیحات میں کسان اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا چاہیے تھا، ہمیں کسان کو مضبوط کرنا ہوگا، دراصل کسان کو کبھی سیلاب تو کبھی گندم درآمد کا مسئلہ ہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ شدید گرمی میں 15 سے 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ عذاب ہے، ہمیں ملک کے غریب ترین شہریوں کو سہولتیں فراہم کرنا ہوں گی، ہمیں پاکستان اور قوم کی خوشحالی کےلیے کام کرنا ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں