یونان: شدید گرم موسم اور تند گرم ہواؤں کے باعث آگ بھڑک اُٹھی
ایتھنز (خالد مغل) یونان ایک مرتبہ پھر آتشزدگی کی زد میں ہے، شدید گرم موسم اور تند گرم ہواؤں کیوجہ سے یونان کے متعدد علاقے آگ کی زد میں ہیں۔
یونان کے علاقے پیلوپونیسوس میں ایلیاس کے جنگلات اور گاوں کو جمعہ کے روز خوفناک آگ نے لپیٹ میں لے لیا لیا۔ جیسے جیسے علاقے میں تیز ہوائیں چلتی رہیں، آگ پھیلتی رہی۔
ایک چرچ اور کئی مکانات آگ کی زد میں آ کر جل گئے جبکہ ایک 55 سالہ شخص ہلاک ہو گیا۔
گاوں کے مکینوں نے آگ سے بچنے کیلئے گاوں کے قبرستان میں رات گزاری۔
آگ بجھانے کیلئے محکمہ شہری دفاع فائر بریگیڈ کے پیدل چلنے والوں کے 6 گروپس اور 56 گاڑیوں کے ساتھ 154 فائر فائٹرز ایلیاس میں لگی آگ کو بجھانے کیلئے آپریشن میں حصہ لیا، جبکہ 6 ہوائی جہاز اور 1 ہیلی کاپٹر نے دن کی پہلی روشنی کے ساتھ ہی ہوا سے پانی کا چھڑکاؤ شروع کر دیا تھا۔
1 پیدل چلنے والوں کے گروپ کے ساتھ 55 فائر فائٹرز اور 19 گاڑیاں جائے وقوعہ پر آپریشن میں حصہ لیا اور مسلسل 24 گھنٹوں سے آگ کے شعلوں سے مقابلہ کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے