یونان : معروف سیاحتی جزیرہ ہائدرا آگ کی لپیٹ میں، عملے کے 13 افراد گرفتار

ایتھنز (خالد مغل) جمعہ کی رات کو یونان کے معروف سیاحتی جزیرے ہائدرا میں صنوبر کے جنگلات میں اس وقت آگ بھڑک اُٹھی جب سمندر میں سیاحوں کے ایک یاٹ نے آتشبازی کی۔

یاٹ پر سوار 17 سیاحوں کا تعلق قازقستان سے ہے جبکہ یاٹ پر عملے کے 13  افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سمندر میں موجود دیگر یاٹس کے کپتانوں کی گواہی پر سیاحوں اور یاٹ کے کپتان کو گرفتار کر کے ان پر مقدمہ درج کر لیا گیا جس کے بعد انہیں پیریا کی عدالت میں آج اتوار کے روز دن 1 بجے  پیش کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق عملے کے 13 ارکان نے آگ اور آتش بازی کے ساتھ کشتی کے کسی بھی قسم کے ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔

اگر ان کو قصوروار پایا جاتا ہے تو انہیں سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جانوں کے ضیاع کے بغیر آگ لگنا اور ماحولیاتی تباہی کو جرم سمجھا جاتا ہے، جس کی وجہ سے 20 سال تک قید کی سزا اور بڑا جرمانہ ہو سکتا ہے۔

آگ نے 300 ہیکٹر جنگل کو جلا دیا۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ، یاٹ کو کوسٹ گارڈ کے عملے نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں