یونان میں اسرائیلی سفارتخانہ کے سامنے ہزاروں یونانیوں نے فلسطینیوں سے یکجہتی میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں یونانی بچوں کی بھی بڑی تعداد دیکھنے میں آئی.

ایتھنز (خالد مغل) احتجاجی مظاہرے کی کال کمیونسٹ پارٹی کے لیبر ونگ پامے  نے دی جس میں ہزاروں یونانیوں، بچوں اور درجنوں مزدور یونینوں نے بھرپور شرکت کی۔

احتجاجی مظاہرے بیک وقت یونان کے مختلف شہروں میں کئے گئے، ایتھنز میں اسرائیلی سفاترخانے کے سامنے سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

پولیس کی بھاری نفری اسرائیلی سفارتخانے کی حفاظت پر معمور کی گئی تھی۔

مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور درجنوں مزدور یونینوں کے بینرز مظاہرے میں دیکھنے کو ملے جن پر فری فلسطین کے نعرے درج تھے۔

شرکا نے کہا کہ غزا میں مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام اور ان کی نسل کشی کو فوری بند کیا جائے اور غزا میں خوراک کی ترسیل کو بھی فوری یقینی بنایا جائے۔

شرکا نے کہا کہ ہم قاتلانہ ریاست اسرائیل کی مذمت کرتے ہیں جو 588 دنوں کی کی شدید اور مہلک بمباری اور فوجی کارروائیوں کے بعد اور 61 ہزار سے زائد ہلاکتوں اور 119 ہزار زخمیوں کے قتلِ عام کے بعد، جن میں اکثریت عام شہریوں کی تھی، غزہ کی پٹی پر ایک نئے ’جدون خاراٹس’ نامی آپریشن کے ساتھ حملے کو بڑھا رہی ہے۔

کمیونسٹ پارٹی یونان کے عہدیداران نے ہفتے کو یونانی پارلیمنٹ کے سامنےفنکاروں کی شرکت کے ساتھ ایک بہت بڑے یکجہتی کنسرٹ کا بھی اعلان کر دیا ہے جس میں ہزاروں شہریوں کی تعداد متوقع ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *