
یورپین ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس گلوبل (EAPJG) چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سید قمر رضا کے اُس بیان پر شدید تحفظات کا اظہار کرتی ہے، جو انہوں نے پاکستان کے پہلے اوورسیز کنونشن کے حوالے سے دیا۔
ہم واضح کرتے ہیں کہ EAPJG واحد رجسٹرڈ یورپی تنظیم ہے جو یورپ میں مقیم پاکستانی صحافیوں کی نمائندگی کرتی ہے، اور برسوں سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل، صحافتی آزادی، اور قومی و بین الاقوامی سطح پر پالیسی آگاہی کے لیے فعال کردار ادا کر رہی ہے۔
اس اہم قومی سطح کے کنونشن میں EAPJG کو اعتماد میں نہ لینا نہ صرف صحافیوں کی توہین ہے بلکہ یہ یورپ بھر میں موجود سینکڑوں پاکستانی صحافیوں کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہے۔
ایسے اہم ایونٹ میں نمائندہ اداروں کو شامل نہ کرنا ناقابلِ فہم اور افسوسناک ہے۔
EAPJG اس طرز عمل کی شدید مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ آئندہ کسی بھی اوورسیز کنونشن یا پالیسی سازی میں یورپی صحافی برادری کی نمائندہ تنظیم کو مکمل طور پر شامل کیا جائے، تاکہ حقیقی مسائل اور آوازیں مرکزی سطح پر پہنچ سکیں۔
ہم چیئرمین OPF سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس کوتاہی کا نوٹس لیں، اور EAPJG کے ساتھ باقاعدہ رابطے کا آغاز کریں تاکہ مستقبل میں شراکت داری مؤثر اور جامع ہو۔