
یومِ پاکستان کے موقع پر سفارت خانہ پاکستان ایتھنز، یونان میں پروقار تقریبِ پرچم کشائی کے موقع پر یونان میں تعئینات سفیر عامر آفتاب قریشی کا یونان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے نام اہم پیغام۔ اس موقع پر صدرِ مملکت پاکستان اور وزیرِ اعظم پاکستان کے پیغام بھی پڑھ کر سنائے گئے۔
ایتھنز (خالد مغل) یومِ پاکستان 23 مارچ کے موقع پر سفارتخانہ پاکستان ایتھنز میں تقریبِ پرچم کشائی کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر یونان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا۔
سفیر پاکستان یونان عامر آفتاب قریشی نے قومی ترانے کی دھن پر پرچم کشائی کی۔
یونان میں پاکستان کے سفیر عامر آفتاب قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں یونان میں مقیم ہر پاکستانی اپنے ملک کا سفیر ہے اس وقت پاکستان کو دہشتگردی جیسے بڑے چیلنجز جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مگر ہم اس لعنت کو ختم کر کے چھوڑیں گے ہم سب کو ہر قسم کے اختلافات ختم کر کے پاکستان کے موجودہ مسائل کو حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اگر پاکستان ہو گا تو ہم بھی ہوں گے ہمیں اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرنا چاہیے جس نے ہمیں آزاد وطن جیسی نعمت عطا فرمائی ہے۔
بعدازاں ڈاریکٹر ایف آئی اے بلال اسلم خان اور ویلفیئر اتاشی نازش امجد نے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے پیغامات پڑھتے ہوئے کہا کہ آج تجدیدِ عہد کا دن ہے ہم سب کو مل کر آج عہد کرنا ہو گا کہ ہم سب پاکستان کی تعمیر وترقی اور امن سلامتی کے لیے مل کر کام کریں گے اور پاکستان کی ترقی اور امن کا راستہ روکنے والوں کو نشانہ عبرت بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے پاکستان مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتا ہے اور پاکستان کشمیریوں کی سفارتی مدد جاری رکھے گا۔
تقریب کے آخر میں پاکستان کے امن اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا فرمائی گئی