
یونان میں اُمتِ مسلماں ماہِ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں خوب برکتیں سمیٹ رہی ہے، رمضان المبارک کے آخری عشرے میں دارالحکومت ایتھنز میں گریک فوروم آف مائگرینٹ کے دفتر میں تمام ممالک کی کمیونٹیز نے مل کر روزہ افطار کیا۔
ایتھنز (خالد مغل) رمضان المبارک کے آخری عشرے میں یونان میں بسنے والے تمام ممالک کے مہاجرین نے ملک کر روزہ افطار کیا۔ اس تقریب کا اہتمام ایتھنزمیں گریک فوروم آف مائیگرنٹس کے مرکزی دفتر میں کیا گیا جہاں عرب، ایشیائی اور افریقی ممالک کی مسلم کمیونٹیز نے مل کر روزہ افطار کرتے ہوئے بہترین یکجہتی کا پیغام دیا۔
اس موقع پر تمام کمیونٹیز نے اپنے اپنے ملک کی روایات کے مطابق مزیدار لذیذ کھانے پیش کئے اور ملکر افطاری کی۔
افطار ڈنر میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد دیکھنے میں آئی جنہیں بعد ازاں تحائف بھی پیش کئے گئے۔
تقریب میں مسلمانوں کے علاوہ غیر مسلموں نے بھی شرکت کی اور مسلمانوں کے ساتھ مل کر افطاری کرتے ہوئے انہیں ماہِ رمضان المبارک کی ڈھیروں خوشیاں اور مبارکباد پیش کی۔