
سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از وفات اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشانِ پاکستان عطا کردیا گیا۔
ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از وفات نشانِ پاکستان سے نوازا گیا،
.ذوالفقار علی بھٹو کا ایوارڈ اُن کی بیٹی صنم بھٹو نے وصول کیا
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پہلے منتخب وزیراعظم کو اعلیٰ ترین سول اعزاز ملنا تاریخ کا اہم سنگ میل ہے۔
بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو نشان پاکستان کا اعزاز ملنے پر جاری بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی بھٹوازم کی پیروکار ہے، اپنے شہید بانی کے مشن پر ہمیشہ کار بند رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کےلیے نشانِ پاکستان کا اعزاز بھٹوازم کے نظرے کی ایک اور فتح ہے۔
ذوالفقار علی بھٹو شہید نے عوام کو حقوق حاصل کرنے کی جدوجہد کا شعور دیا۔