
U.S. President Donald Trump signs an executive order in the Oval Office of the White House in Washington, D.C., U.S., March 7, 2025. REUTERS/Evelyn Hockstein
امریکہ کے یمن پر فضائی حملوں کے بعد حوثیوں کے جوابی حملوں پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی ہے
ٹرمپ نے کہا حوثیوں کی طرف سے مزید حملوں یا ردعمل کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حوثیوں کی طرف سے کسی بھی حملے کو ایران کی طرف سے سمجھا جائے گا،
حوثیوں کے حملوں پر ایران ذمہ دار ہوگا اور سنگین نتائج بُھگتے گا۔
دریں اثنا یمن پر امریکی حملوں کے بعد حوثی رہنما عبدالمالک الحوثی نے ملین مارچ کی کال دی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق فلسطینی پرچم لہراتے مظاہرین نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ مطاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف پلے کارڈ اٹھائے رکھے تھے۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ مزاحمت ہی واحد راستہ ہے، یمن کی قوم ضرور فتح یاب ہوگی۔
آیت اللّٰہ خامنہ ای نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ مسلم اقوام کے مضبوطی سے کھڑے ہونے سے امریکا اور اتحادی خوف میں مبتلا ہیں، یہ مزاحمت کارآمد ثابت ہوگی۔

یمن پر گزشتہ روز امریکی فضائی حملوں میں 53 افراد جاں بحق ہو گئے، اس بات کی حوثی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے یمن میں حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے
ساتھ ہی حوثیوں کو بحری جہازوں پر حملے بند کرنے کے حوالے سے وارننگ بھی دی ہے۔