
پاکستان آرمی کے سربراہ چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج ریاست کی سلامتی اور استحکام یقینی بنانے کیلئے دہشت گردی کے خلاف ڈھال بنی رہے گی
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے 4 مارچ کو بنوں کینٹ پر خوارج کے ناکام دہشتگرد حملے کے تناظر میں بنوں کا دورہ کیا
آرمی چیف کو جاری آپریشنز اور علاقے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی۔
آرمی چیف نے سی ایم ایچ بنوں کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے زخمی جوانوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی ہمت اور غیرمتزلزل عزم کو سراہا۔
آرمی چیف نے فوجی جوانوں کے بلند حوصلے اور ثابت قدمی کو بھی سراہا۔
انکا کہنا تھا کہ خواتین، بچوں، بزرگوں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا اسلام دشمن خوارج کے اصل عزائم کو بےنقاب کرتا ہے
فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے ان کی بہادری کو سراہا، آرمی چیف نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے پر جوانوں کے فوری اور مؤثر ردعمل کی تعریف کی۔