ہم روس میں انسانی حقوق اور آزادی اظہار کے لیے اپنی حمایت جاری رکھیں گے
اردو ٹریبون (اوسلو ۔ ناروے) ناروے سمیت کئی ممالک نے روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کی برسی کے موقع پر مشترکہ بیان جاری کیا ہے، جس میں ان کی جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکسی ناوالنی نے آزادی اظہار اور کرپشن کے خلاف جنگ میں اپنی جان کی قربانی دی۔ عالمی رہنماؤں نے روس سے اپیل کی ہے کہ وہ انسانی حقوق کا احترام کرے اور سیاسی قیدیوں کو رہا کرے۔
اس موقع پرنارویجین وزیر خارجہ نے کہا کہ الیکسی ناوالنی کی بہادری اور قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ہم روس میں انسانی حقوق اور آزادی اظہار کے لیے اپنی حمایت جاری رکھیں گے۔
یہ مشترکہ بیان ناوالنی کی جدوجہد کو عالمی سطح پر تسلیم کرنے اور روس میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف یکجہتی کا مظہر ہے۔
50% LikesVS
50% Dislikes