
اس منفرد ٹرین کو نومبر 2025 میں آپریشنل کیے جانے کا امکان ہے جو سعودی دارالحکومت ریاض کو قریات شہر سے ملائے گی
اردو ٹریبون (ریاض ۔ ویب ڈیسک) سعودی عر ب نے خطے کی پہلی لگژری ٹورسٹ ٹرین ’ڈیزرٹ ڈریم ‘ کا ڈیزائن متعارف کروادیا ہے جوکہ صحرائی علاقے میں 800 میل تک سفر کرے گی۔ اس منفرد ٹرین کو نومبر 2025 میں آپریشنل کیے جانے کا امکان ہے جو سعودی دارالحکومت ریاض کو قریات شہر سے ملائے گی۔
یہ ٹرین اٹلی کی کمپنی ارسینالی کے تعاون سےتیار کی گئی ہے جس میں سعودی عرب کی ثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے صحرائی مناظر کو مختلف رنگوں کے ذریعے پیش کیا گیا ہے۔