ناروے: نارویجن فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا بھارتی باسمتی چاول واپس لینے کا حکم

رویجن فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے بھارتی باسمتی چاول کو واپس لینے کا حکم دیا ہے۔

مقامی نارویجن میڈیا کے مطابق ملکی فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے معدنی تیل کے اجزاء (MOSH اور MOAH) کے جینٹوکسک اور سرطان پیدا کرنے والے اثرات پائے جانے کے بعد بازار سے بھارتی باسمتی چاول کو واپس لینے کا حکم دیا۔

نارویجین میڈیا کے مطابق ان چاولوں میں منرل آئل کے اجزاء کی دریافت کے بعد باسمتی چاول مارکیٹ سے واپس لے لیے گئے۔نارویجن فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ درآمد کنندہ ان صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے جنہوں نے پروڈکٹ خریدی ہے اسے پھینک دیں یا اسے اس اسٹور پر واپس کردیں جہاں سے یہ خریدی گئی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں