پہلے ایلون مسک معافی مانگےپھر لائسنس دیا جانا چاہیئے: پاکستان

سینیٹر پلوشہ خان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن و ٹیکنالوجی کے اجلاس کا احوال
چیئرمین پی ٹی اے نے اسٹار لنک کی حوالے سے بریفنگ بھی دی، انہوں نے بتایا کہ اسٹار لنک نے فروری 2022 میں لائسنس کی لیے اپلائی کیا تھا۔
اسٹار لنک کی درخواست وزارت آئی ٹی کو سیکورٹی کلئیرنس کے لیے بھیجی گئی۔
چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ جب نئی سپیس ریگولیرٹی بادی سب منظوری دے گی تو لائسنس کا اجرا ہو سکے گا۔
قائمہ کمیٹی نے ایلون مسک کے بیانات پر تشویش کا اظہار بھی کیا، سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ ایلون مسک نے پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر
مہم چلائی، کوئی کمپنی جو پاکستان میں بزنس کرنا چاہتی ہے وہ ایسا کر سکتی ہے؟
انکا کہنا تھا کہ ایلون مسک پہلے معافی مانگے پھر لائسنس کا سوچا جائے
Load/Hide Comments