ناروے : شمالی ناروے میں شدید طوفانی ہواؤں کی پیشگوئی، اورنج وارننگ جاری

اردو ٹریبون (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات ناروے نے شمالی ٹرومس اور فن مارک کے علاقوں میں اتوار اور پیر کی رات شدید طوفانی ہواؤں کے امکانات کے پیش نظر اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ ممکنہ خطرناک جھکڑوں کے سبب عوام کو محتاط رہنے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
محکمہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم کی تازہ ترین وارننگز پر نظر رکھیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ موسمی حالات کی شدت کے باعث معمولات زندگی متاثر ہو سکتے ہیں۔
News credit NRK
Load/Hide Comments