یونان: بغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹرسائیکل یا کار چلانے والوں کیلئے بری خبر

یونان میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے موٹر سائیکل یا کار چلانا اب آپ کو بہت مہنگا پڑ سکتا ہے کیونکہ اب نئے ہائی وے ٹریفک کوڈ میں جرمانے میں اضافہ اور گاڑی کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کو منسوخ کیا جا رہا ہے۔ 

اُردو ٹربیون (خالد مغل) انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ کی وزارت کی طرف سے اسمبلی میں مشاورت کیلئے پیش کئے جانے والے نئے بل کے مطابق، روڈ ٹریفک کوڈ کی نئی منظوری کا فریم ورک، نقل و حرکت  اور دیگر دفعات کو محفوظ بنانے کے لیے  بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے والے افراد کیلئے پابندیاں یکسر تبدیل ہونے جا رہی ہیں، جس میں موقع پر ہی  بڑے انتظامی جرمانے شامل ہیں۔

یونانی اسمبلی میں یہ مشاورت 24 جنوری 2025 تک جاری رہے گی،  جس کے بعد اس دستاویز کی درستگی اور سرکاری گزٹ میں اشاعت کر دی جائے گی۔

اس نئے مشاورتی بل کے مطابق بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے کار اور موٹر سائیکل چلانے والے افراد کو موقع پر ہی بھاری جرمانے کئے جائیں گے۔

بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے کار چلانے والوں کو 700 یورو ادا کرنا ہوں گے اور ان کی گاڑی کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ ایک ماہ کے لیے منسوخ کر دیا جائے گا، جبکہ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والوں کو بھی موقع پر ہی کم از کم 500 یورو کا جرمانہ کیا جائے گا اور رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کو بھی ایک ماہ کیلئے منسوخ کر دیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں