ناروے: اوسلو، برگن، اور ستاونگر میں غزالی ایجوکیشن کا سالانہ فیملی ڈنر، معروف شاعر وصی شاہ کی خصوصی شرکت کریں گے

اردو ٹریبون (اوسلو، ناروے) غزالی ایجوکیشن، جو مستحق بچوں کو تعلیم کی فراہمی میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے، ایک بار پھر سالانہ فیملی ڈنر کا اہتمام کر رہا ہے۔ یہ تقریب نہ صرف تعلیم کے فروغ بلکہ مخیر حضرات کی خدمات کے اعتراف کے لیے بھی منعقد کی جا رہی ہے۔ اس سال کے ڈنر میں پاکستان کے معروف شاعر وصی شاہ خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔
فیملی ڈنر کا انعقاد ناروے کی تین شہروں برگن، ستاونگر اور اوسلو میں ہوگا۔
غزالی ایجوکیشن کے تحت، سوا لاکھ بچے آٹھ سو پچاس سے زائد سکولز میں مفت اور کم فیس پر تعلیم حاصل کر رہے ہیں، جو کہ اورسیز پاکستانیوں سمیت مخیر حضرات کے تعاون سے ممکن ہوا ہے۔ تمام نارویجن پاکستانیوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس تقریب میں شرکت کریں اور غزالی ایجوکیشن کی کاوشوں کو مزید تقویت دیں۔ مزید معلومات کے لیے دیے گئے نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
Load/Hide Comments