سمندری طوفان میں زندگی کی جیت: کشتی پر ایک خاتون نے بچے کو جنم دے دیا، 60 تارکینِ وطن ریسکیو

اردو ٹریبون (خالد مغل) افریقہ سے اسپین کے جزائر کنیریا آئلینڈز کے قریب پیش آنے والے ایک حیرت انگیز واقعے میں، غیر قانونی تارکینِ وطن کو لے جانے والی کشتی میں سوار ایک 8 ماہ کی حاملہ خاتون نے دورانِ سفر بچے کو جنم دے دیا۔ یہ واقعہ آج علی الصبح اس وقت پیش آیا جب ایک کی کشتی پر 60 تارکینِ وطن افریقہ سے غیر قانونی طور پر اسپین کی طرف جا رہے تھے۔

سخت موسم اور تیز ہواؤں کے باعث کشتی اپنا توازن کھو بیٹھی، جس سے کشتی پر سوار افراد کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا۔ تاہم، کوسٹ گارڈز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کشتی پر موجود تمام افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔

نومولود بچے اور اس کی ماں کو ہیلی کاپتر کے ذریعے اسپین کے جزیرے لنزاروتے پر منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا طبی معائنہ اور ضروری امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اس واقعے نے سمندر کی گہرائیوں میں زندگی کی جدوجہد کو نمایاں کر دیا، جس میں ایک نوزائیدہ بچہ خطرناک حالات کے باوجود دنیا میں قدم رکھ گیا۔

یہ واقعہ انسانی ہمدردی اور جان بچانے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے، جب مشکل ترین حالات میں بھی زندگی کی جیت ممکن ہو سکتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں